آج کل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کا دور ہے اور انسانوں جیسی دکھائی دینے والی AI اداکاروں پر کام چل رہا ہے۔ لیکن حال ہی میں ایک لائیو شو کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔
لائیو شو میں کیا ہوا؟
مشہور برطانوی اینکر پیئرز مارگن (Piers Morgan) کے لائیو شو میں دنیا کی پہلی AI اداکارہ "ٹیلی ناروڈ" (Tilly Norwood) کا انٹرویو ہو رہا تھا۔
سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، لیکن جیسے ہی ان سے ان کی نئی فلم کے بارے میں سوال پوچھا گیا، ٹیلی نے انگریزی میں بات کرتے کرتے اچانک چین کی زبان (کینٹونیز) بولنا شروع کر دی۔
لائیو ٹی وی پر اس طرح اچانک زبان بدلنے سے اینکر اور دیکھنا والے تمام لوگ حیران رہ گئے۔
AI اداکارہ کا دلچسپ جواب
جب اینکر نے فوراً پوچھا کہ آپ نے اچانک زبان کیوں بدلی؟ تو AI اداکارہ نے واپس انگریزی میں آ کر مسکراتے ہوئے کہا:
"لگتا ہے میرے اندر ایک چھوٹی سی خرابی آئی تھی۔ کبھی کبھی میری تاریں آپس میں الجھ جاتی ہیں!"
کیا یہ خرابی تھی یا ہنر؟
اس AI کو بنانے والی کمپنی نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بڑی خرابی نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ AI 30 سے زیادہ زبانیں بول سکتی ہے، اس لیے وہ شاید اپنے ہنر کا مظاہرہ کر رہی تھی۔
لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ AI جتنی بھی جدید ہو جائے، انسانوں کی طرح لائیو باتوں میں کبھی نہ کبھی ایسی غلطی کر ہی دیتی ہے۔

0 Comments